اس قدر تیری حرارت مرے ایمان میں آئے

اس قدر تیری حرارت مرے ایمان میں  آئے
موت بستر پہ نہ آئے مجھے ، میدان میں آئے


ساری دنیا کے یزیدوں کو مٹا سکتا ہے
تیرا ایثار اگر آج کے انسان میں آئے

کوئی کردار حسین ابنِ علیؓ سا لے کر
کوئی بھی قوم کسی عہد کے ایوان میں آئے

جب نویں شب کے چراغوں کو بجھا کر دیکھوں
تیرے اندر کا اُجالا مرے وجدان میں آئے

جب کسی شمر کا خنجر مجھے للکارتا ہے
ضربِ شبیر  کی آواز مرے کان میں آئے

اس کے جمہور کے لہجے میں دُعا مانگتا ہوں
ملک میرا نہ الہیٰ کسی بحران میں آئے

ہر طرف آج مظفر نہ بہے خون اس کا
اپنے اسلاف کاجذبہ جو مسلمان میں آئے

مظفر وارثی

Comments

  1. investment in real estate

    investment in real estate is one of the best businesses in the world and it’s a great way of earning. This process involves rental, ownership or purchase and sale properties for profit. So, visit Aetmaad for detail.

    ReplyDelete

Post a Comment