یوم آزادی پر شاعری ، اشعار چودہ اگست 14 کے حوالے سے شاعری

ملا نہیں وطنِ پاک ہم کو تحفے میں
جو لاکھوں دیپ بجھے ہیں تو یہ چراغ جلا

محسن بھوپالی
۔۔۔
بخت سے کوئی شکایت ہے نہ افلاک سے ہے
یہی کیا کم ہے کہ نسبت مجھے اِس خا ک سے ہے
پروین شاکر
۔۔۔۔۔

زلزلوں کی نہ دسترس ہو کبھی
اے وطن تیری استقامت تک
ہم پہ گزریں قیامتیں لیکن
تو سلامت رہے قیامت تک
صہبا اختر

۔۔۔۔
اے خاک وطن تجھ سے میں شرمندہ بہت ہوں
مہنگائی کے موسم میں یہ تہوار پڑا ہے
منور رانا
۔۔۔۔

اے وطن جب بھی سر دشت کوئی پھول کھلا
دیکھ کر تیرے شہیدوں کی نشانی رویا
جعفر طاہر
۔۔۔۔

ہے محبت اس وطن سے اپنی مٹی سے ہمیں
اس لیے اپنا کریں گے جان و تن قربان ہم
نیر اعظم

۔۔۔۔۔۔
وطن کی پاسبانی جان و ایماں سے بھی افضل ہے
میں اپنے ملک کی خاطر کفن بھی ساتھ رکھتا ہوں

نذر الاسلام
۔۔۔۔
اس طرح لڑتے رہے تو ایکتا مٹ جائے گی
دیکھنا یہ دیس ایک دن کھوکھلا رہ جائے گا

ڈاکٹر آرتی

Comments

  1. This comment has been removed by a blog administrator.

    ReplyDelete
  2. وہ پھول سر چڑھا جو چمن سے جدا ہوا

    عزت اسی کو ملی جو وطن پہ قرباں ہوا

    ReplyDelete
    Replies
    1. محترم! وطن پہ قربان۔۔ کے بجائے۔۔ وطن سے نکل گیا۔۔ موزوں اور درست ہے

      Delete
    2. وہ پھول سر چڑھا جو چمن سے جدا ہوا
      عزت اسی کو ملی جو وطن پہ فدا ہوا

      Delete
  3. وہ پھول سر چڑھا جو چمن سے نکل گیا
    عزت اسے ملی جو وطن سے بکل گیا

    ReplyDelete
    Replies
    1. عزت اسے ملی جو وطن سے نکل گیا
      دوسرا مصرع اسطرح ہے

      Delete
  4. ہم بھی ترے بیٹے ہیں ذرا دیکھ ہمیں بھی

    اے خاک وطن تجھ سے شکایت نہیں کرتے

    ReplyDelete
  5. ہم تو مٹ جائینگے مگر اے وطن تم کو
    زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک

    ReplyDelete
  6. اے وطن تونے پکارا تو لہو کھول اٹھا
    تیرے بیٹے تیرے جانباز چلے آتے ھیں

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular Posts