استاد کی عظمت پر اشعار ، استاد پر شاعری

ادب تعلیم کا جوہر ہے زیور ہے جوانی کا
وہی شاگرد ہیں جو خدمت استاد کرتے ہیں
چکبست برج نرائن
۔۔۔۔۔۔۔
جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں
نامعلوم
۔۔۔۔۔
ماں باپ اور استاد سب ہیں خدا کی رحمت
ہے روک ٹوک ان کی حق میں تمہارے نعمت

الطاف حسین حالی
۔۔۔۔۔۔۔
رہبر بھی یہ ہمدم بھی یہ غم خوار ہمارے
استاد یہ قوموں کے ہیں معمار ہمارے
نامعلوم
۔۔۔۔
وہی شاگرد پھر ہو جاتے ہیں استاد اے جوہرؔ
جو اپنے جان و دل سے خدمت استاد کرتے ہیں
لالا مادھو رام جوہر
۔۔۔۔۔۔۔
اپنے استادوں کو پایا ہم نے مشفق مہربان
حق نےنخشے ہیں انھیں اوصاف میر کارواں
نامعلوم
۔۔۔۔
تعلیم کو لکھیں گے اگر تاج محل ہم
اس پیکر تدریس کو محراب لکھیں گے
نامعلوم
۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمھاری باتوں کی بھینی خوشبو 
ہماری سوچوں میں بس گئی ہے
تمھارے نقش قدم سے ہم نے 
ہزاروں اُجلے خیال پائے
تمھارا دستِ شفیق تھاما
تمھاری اُنگلی پکڑ کے خود کو 
سنبھال پائے
تمھاری آنکھوں کی روشنی سے
ہمارے دِل بھی ہوئے منور
تمھارے لفظوں کے سچے موتی 
ہمارے دامن میں بھر گئے ہیں
تمھارے دم سے یہ کھوٹے سکے 
چمک گئے ہیں
تمھارے دم سے یہ بگڑے نقشے 
سنور گئے ہیں
تمھارے دم سے 
یقیں کی دولت ہمیں ملی ہے
تمھارے دم سے 
ہمارے خوابوں میں جان آئی
تمھاری معصوم سی دعائیں 
ہماری راہ کا ہیں نور اب تک
تمھیں خدا نے کمال بخشا
تمھاری محنت عظیم تر ہے
تمھارا رُتبہ خُدا ہی جانے
تمھی سے سیکھا سوال کرنا
تمھارے بچے یہ پوچھتے ہیں
کہاں سے لائیں ہمیں بتاؤ 
وہ خواب لمحے گلاب یادیں
کہاں سے لائیں ہمیں بتاؤ 
وہ پھول باتیں عذاب یادیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عابی مکھنوی

Comments

  1. بہت ہی عمدہ اشعار ہیں سارے❤

    ReplyDelete
  2. بہت خوب عمدہ اشعار

    ReplyDelete
  3. آل ہوسٹ بہت خوب
    .
    Nice Post

    🌼🌼🌼🌼🌹🌹🌹

    ReplyDelete
  4. تاج رکھا ہے زمانے نے سروں پر ان کے
    تھے جو استاد کے جوتوں کو اٹھانے والے

    ReplyDelete
  5. استاد کى عظمت کو ترازو میں نه تولو
    استاد تو هر دور میں انمول رها هے

    ReplyDelete
  6. سنا هے اس کو سخن کے اصول آتے ہیں
    کرے کلام تو باتوں سے پھول آتے ہیں

    سنا هے اسکے پڑھانے میں هے مٹھاس ايسى
    که بخار بھی هو تو بچے سکول آتے ہیں

    ReplyDelete
  7. سنا هے اس کو سخن کے اصول آتے ہیں
    کرے کلام تو باتوں سے پھول آتے ہیں

    سنا هے اسکے پڑھانے میں هے مٹھاس ايسى
    که بخار بھی هو تو بچے سکول آتے ہیں

    ReplyDelete
  8. استاد کى عظمت کو ترازو میں نه تولو
    استاد تو هر دور میں انمول رها هے

    ReplyDelete
  9. ماشاءاللہ بہت عمدہ

    ReplyDelete
  10. میرے استٹد ہیں پارس تو میں لوہا ہو جاؤں
    ان کا اک لمس ملے اور میں سونا ہو جاؤں
    شواکانت ومل

    ReplyDelete
  11. میرے استاد ہیں پارس تو میں لوہا ہو جاؤں
    ان کا اک لمس ملے اور میں سونا ہو جاؤں
    پنڈت شواکانت ومل

    ReplyDelete
  12. جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک

    ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں

    ReplyDelete
  13. جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک

    ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں

    ReplyDelete
  14. سنا ہے اس کو سخن کے اصول آتے ہیں
    کرے کلام تو باتوں سے پھول آتےہیں سنا ہے اسکے پڑھانے میں ہے مٹھاس ایسی
    بخار بھی ہوتو ثبت سکول آتے ہیں

    ReplyDelete
  15. میں ایک پیدائشی استاد یوں اور میرا دماغ بچوں کے حوالے سے بہت سائنٹیفک انداز میں کام کرتا ہے۔ میں اپنے سامنے آنے والے بچے کو دیکھتا ہوں، بات کرتا یوں، ہرکھتا یوں،سونگھتا یوں، محسوس کرتا یوں اور اپنی 5حسسوں کیساتھ اس کی روح کے اندر جا کر اس کے لیے اس کی ضرورت کے مطابق زندگی کا ہلان بناتا یوں۔ معذور بچوں کو زندگی کے لیے تیار کرنا میرا فن ہے۔
    میرا نام ہے محمد عرفان
    03145000600

    ReplyDelete
  16. Ghulamshabir03000@gmaik.com

    ReplyDelete
  17. Attitude Shayari offers latest collection of shayari for attitude. Collection is full of inspiring and motivational shayari for SMS and Status

    ReplyDelete

Post a Comment