ہو چاہے اک زمانہ کسی رہنما کے ساتھ​

ہو چاہے اک زمانہ کسی رہنما کے ساتھ​
ہم ہیں قسم خدا کی فقط مصطفیٰ ﷺ کے ساتھ​

منزل پہ ہم نہ پہنچے تو پہنچے گا اور کون​
ہم جادہ سفر میں ہیں کس پیشوا کے ساتھ​

یہ ساری کائنات ہےلولاک آشنا​
منسوب ہر چراغ ہے نور الہدی کے ساتھ​

رشتہ ہر ایک صبح کا شمس الضحی سے ہے​
ہر شب کو ربط خاص ہے بدرالدجی کے ساتھ​

ممکن نہیں کہ بابِ کرم اس پہ وا نہ ہو​
شامل ہو اگر حسن عقیدت دعا کے ساتھ​

ہم جانتے ہیں تقاضائے بندگی​
صل علی کا ورد بھی ذکرِ خدا کے بعد​

اقبال نعت گوئی بھی ہے اک شرف مگر​
لازم ہے اتباع بھی مدح وثنا کے بعد​

پروفیسر اقبال عظیم

Comments