جب کیا جائے گا زوجین کے جھگڑوں کا حساب

جب کیا جائے گا زوجین کے جھگڑوں کا حساب
زیر غور آئے گا داغے گئے بھانڈوں کا حساب
اس کے جبڑے کی زبوں حالی ہی کچھ ایسی تھی
ڈاکٹر کرنے لگا دانت کے کیڑوں کا حساب
کیلکولیٹر پہ کیا کرتی ہےشیریں بی بی
سٹپٹاتے ہوئےفرہاد کے "عشقوں" کا حساب
'دن گئے' بیٹھ کے دفتر میں پرانے ماتحت
کرتے رہتے ہیں نئے باس کے چمچوں کا حساب
دل مرا ویسے ہی بدظن ہے ریاضی سے بہت
کیوں کیا جائے بشیراں تری ڈانٹوں کا حساب؟
اس نے لکھا ہے رجسٹر پہ جلی حرفوں میں
چند اونٹوں کو کھلائے ہوئے زیروں کا حساب

عزیز فیصل

Comments