ہم کیوں یہ مبتلائے بے تابی نظر ہیں

ہم کیوں یہ مبتلائے بے تابیِ نظر ہیں​
تسکینِ دل کی یا رب وہ صورتیں کدھر ہیں​
ذرّے جو گُل بنے تھے وہ بن گئے بگولے​
جو زینتِ چمن تھے وہ خاکِ رہ گزر ہیں​
دُنیا کی کیا حقیقت اور ہم سے کیا تعلق​
وہ کیا ہے اک جھلک ہے ہم کیا ہیں اک نظر ہیں​
ہم نے سُنے بہت کچھ قصّے جہانِ فانی​
افسانہ گو غضب ہیں قصّے تو مختصر ہیں​
غم خانۂ جہاں میں وُقعت ہی کیا ہماری​
اک نا شُنیدہ اُف ہیں، اک آہِ بے اثر ہیں​
اکبر الٰہ آبادی​

Comments