باوضو ہوکر مرے سرکار کی باتیں کریں

باوضو ہوکر مرے سرکار کی باتیں کریں
ان کے پاکیزہ لب و رخسار کی باتیں کریں
شاہ دیں کا تذکرہ چھیڑیں ہر اک محفل میں ہم
اب نہ ہرگز لغو اور بیکار کی باتیں کریں
بدر کےمیداں میں پہنچا سر پہ جو باندھے کفن
آؤ پھر اس صاحبِ تلوار کی باتیں کریں
ان کی نعتیں ان کی باتیں بے مثال و لاجواب
حضرت حسان کے اشعار کی باتیں کریں
جس نے توڑا ضرب حق سے ہر بت مغرور کو
شہر طیبہ کے اسی سالار کی باتیں کریں

انس بجنوری

Comments