ذرے سے بھی كم تر ہوں مگر كتنا بڑا ہوں

ذرے سے بھی كم تر ہوں مگر كتنا بڑا ہوں
اللہ! مری شان، یہ كس در پہ جھكا ہوں !

جچتے نہیں نظروں میں سلاطینِ زمانہ
صدشكركہ میں آپﷺ كا ادنٰی سا گدا ہوں

میں شہرِ مدینہ كے تصّور كے بھی قُرباں
جنت كی فضاؤں كے مزے لوٹ رہا ہوں

فیضیؔ مِری امید كی معراج یہی ہے
كونین كے داتا كی طرف دیكھ رہا ہوں
اسلم فیضی

Comments