ازل سے میرے مقدر میں ہے ولائے حسن

منقبت حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

ازل سے میرے مقدر میں ہے ولائے حسن
رہے گی سایہ فگن تاابد ردائے حسن
یہ حال ہے میرے دل کا بہ فیض شاہ ہدا
کبھی حسین پہ قرباں کبھی فدائے حسن
وہ ذات پاک ہے ابن علی و سبط نبی
میری نگاہ کا سرمہ ہے خاک پائے حسن
عجب نہیں کہ مجھے خلد میں جگہ مل جائے
بہ فیض سرور کون و مکاں برائے حسن
کسی بھی شے کی کمی ہے نہ آرزو نہ طلب
نصیر فضل خدا سے ہوں میں گدائے حسن
پیر نصیر الدین نصیر گیلانی

Comments