دربار رسالت كی كیسی وہ گھڑی ہوگی

دربار رسالت كی كیسی وہ گھڑی ہوگی
حسانؓ كے ہونٹوں پر جب نعت نبیﷺ ہوگی

بُوبكرؓ و عمرؓ ہوں گے عثمانؓ و علیؓ ہوں گے
حسنینؓ كے نانا كی كیا بزم سجی ہو گی

كس شوق سے جاتے ہیں عُشاق مدینے كو
كیا حاضری قسمت میں اپنی بھی كبھی ہوگی

آۓ گا بلاوا جب سركارﷺ كے روضے كا
دل سجدہ كُناں ہوگا آنكھوں میں جھڑی ہوگی

كام آئیں گے اے فیضیؔ انوار محبت كے
جب گوشہ مرقد میں اک تیرہ شبی ہوگی
اسلم فیضی

Comments