عجیب سے خمار میں پڑا رہا مَرا رہا

عجیب سے خمار میں پڑا رہا مَرا رہا 
 کہ میں خیالِ یار میں پڑا رہا مَرا رہا
اُس ایک یاد کی تپش تو کچھ دنوں رہی مجھے
 مگر مَیں اِس بخار میں پڑا رہا مَرا رہا
تمہارے بعد کچھ خبر نہیں جہاں میں کیا ہوا
 کہ جیسے ایک غار میں پڑا رہا مَرا رہا
وہ اپنی ذمے داریوں میں خرچ ہوکے رہ گئی
 میں اپنے کاروبار میں پڑا رہا مَرا رہا
یہ سب ستارے ساتھ ہی چلے تھے میرے اور مَیں
 نجانے کس مدار میں پڑا رہا مَرا رہا
میں سخت بے یقین آدمی نجانے کس طرح
 تمہارے اعتبار میں پڑا رہا مَرا رہا
جہانزیب ساحر

Comments

  1. Betway Casino NJ Promo Code - MJHub
    Betway Sportsbook and 경기도 출장샵 Casino in New Jersey offers a risk-free bet up 세종특별자치 출장마사지 to $1000. The sportsbook is available on a variety of sports: 충주 출장마사지 basketball, hockey,  충주 출장마사지 Rating: 4 · 동두천 출장안마 ‎Review by John Linneman

    ReplyDelete

Post a Comment