منافقین بھلا کیا سمجھ سکیں گے مجھے

جو اہلِ عشق ہیں سب نزدِ جاں رکھیں گے مجھے
مُنافقین بھلا کیا سمجھ سکیں گے مجھے
یہی ! جو اب مجھے " کافر" قرار دیتے ہیں
نہیں رہوں گا تو درویش بھی کہیں گے مجھے
یہ میں جو ڈرتا نہیں حالِ حق سناتے ہوئے
یہ حوصلے تو مِری جاں سدا رہیں گے مجھے
جُنید و شبلی و منصور بایزید و فرید
یہ سب کے سب مِرے اپنے ہیں سب ملیں گے مجھے

علی زریون

Comments