حضرت عمر فاروق کی عظمت پر

مدح عمر فاروق رضی اللہ عنہ
شائق مفتی

یہ دل ہو آشنا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا
تصور ہو خدا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

بلاشک کاشفِ وحی خدا تھا
کلامِ حق نما حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

خلیفہ اور راتوں کو کرے گشت
عجب کچھ عدل تھا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

خلیفے دوسرے میں مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہے چرچا جابجا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

یہ ہے ہر اُمتی کو حکم احمد صلی اللہ علیہ وسلم
کیا کر تذکرا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

ملا ہم کو جو آرامِ تراویح
یہ سب ہے آسرا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

فتوحات اتنے یہ باعث ہے کن کا
یہ ہے فیض ِ عُلا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

رہے ہر لحظہ ہر دم یا الہی
زبان پر ذکر یا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا

ہوئی ہیبت وہیں بس جس نے دیکھا
وہ روئے باصفا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا​

Comments