بینگن جیسی رنگت پر اتراتی ہے یہ زیادتی ہے

بینگن جیسی رنگت پر اتراتی ہے, یہ زیادتی ہے
پاؤڈر کے دو ڈبے روز لگاتی ہے, یہ زیادتی ہے
چھ  من کی ہو کر بھی وہ شرماتی ہے, یہ زیادتی ہے
اس پر پوشاکیں بھی فٹ بنواتی ہے, یہ زیادتی ہے
کار پر ہو تو کار یہ خود فرماتی ہے, یہ زیادتی ہے
بس پر ہو تو بس کی بس ہو جاتی ہے, یہ زیادتی ہے
چائنہ کے موبائل پر اتراتی ہے, یہ زیادتی ہے
لوڈ ہمارا, کال تمہیں کھڑکاتی ہے, یہ زیادتی ہے
اس کا ابا ویسے ہی جذباتی ہے, یہ زیادتی ہے
حالانکہ یہ مسئلہ میرا ذاتی ہے, یہ زیادتی ہے
محمد عارف

Comments