گری ہی جاتی ہے بیمار ناتواں کی طرح​

حیا نے روک لیا، جذبِ دل نے کھینچ لیا​
چلے وہ تیر کی صورت کھِنچے کماں کی طرح​

جھکی ہی جاتی ہے کچھ خودبخود حیا سے وہ آنکھ​
گری ہی جاتی ہے بیمار ناتواں کی طرح​

ادائے مطلب دل ہم سے سیکھ جائے کوئی​
انہیں سنا ہی دیا حال داستاں کی طرح​

داغ دہلوی

Comments