صنم سے دفتری اوقات میں ملا تو کریں

صنم سے دفتری اوقات میں ملا تو کریں
اب اس جگاڑ کی چھپ چھپ کے ابتدا تو کریں
حضور! آپ کسی روز قبل از میک اپ
کبھی پری سے خود اپنا موازنہ تو کریں
جو عقل کل کے رہے ایکس ٹھیکیدار عظیم
وہ ایکس رے کبھی اپنے دماغ کا تو کریں
جو طعنہ زن ہیں کہ گھر پر مری نہیں چلتی
وہ اپنے گھر سے کسی روز ناشتہ تو کریں
فقط حسین خواتین سے گزارش ہے
ذرا علیل ہوں، میرے لیے دعا تو کریں
سمجھ رہے ہیں جو خود کو کچھار کا مالک
وہ دور ذہن سے چوہے کا فوبیا تو کریں
جناب قیس کے چینل پہ، شام آٹھ بجے
عزیز آپ بشیراں کا سامنا تو کریں
عزیز فیصل

Comments