غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں

غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوق یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں‌ زنجیریں
کوئی اندازہ کر سکتا ہے اس کے زور بازو کا
نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
ولایت، پادشاہی، علم اشیاء کی جہاں‌گیری
یہ سب کیا ہیں، فقط اک نکتہ ایماں کی تفسیریں

علامہ محمد اقبال

Comments