تمام فین سبهی ناقدان ریسٹ کریں

تمام فین، سبهی ناقدان ریسٹ کریں
مری بساط سے ناواقفان ریسٹ کریں
تو جلد کیسےکٹائی ہو فصل کی کہ اگر
بزرگ کام کریں، نوجوان ریسٹ کریں
اک ایساگیسٹ بهی ہوتا ہے چند منٹوں کا
ٹلے، تو گهنٹوں سبهی میزبان ریسٹ کریں
کوئی تو اور بهی بولے غلط سلط اردو
سو شہر بهر کے سب اہل زبان ریسٹ کریں
ہیں تین بیویوں والے بهی کیا غضب مزدور
یہ ایسے لوگ نہیں جن کے کان ریسٹ کریں
کلا س روم اب ایسے بنا دیئے جائیں
اساتذه بهی جہاں پر ہر آن ریسٹ کریں
کہا ہے خواب میں مجه سے یہ فیس نے فیصل
اب اللہ اللہ کریں، بهائی جان ، ریسٹ کریں

عزیز فیصل

Comments