تمام ان کہی باتوں کا ترجمہ کر کے

تمام ان کہی باتوں کا ترجمہ کر کے 
کوئی بتائے ان آنکھوں کا ترجمہ کر کے



 سناؤں گا نہیں لیکن کہا تو ہے اک شعر 
تمہاری ساری اداؤں کا ترجمہ کر کے

میں کافی باتیں پسِ گفتگو بھی کرتا ہوں 
مجھے سنو مری سوچوں کا ترجمہ کر کے
غزل نگار ہوا نے تمام شاخوں پر 
لکھے ہیں گل ترے گالوں کا ترجمہ کر کے
میں دور دیس کے اک شخص کو لبھاؤں گا 
جنابِ میر کے شعروں کا ترجمہ کر کے

رحمان فارس

Comments