تمہاری یاد سے پہلو تہی نہيں کریں گے

تمہاری یاد سے پہلو تہی نہيں کریں گے 
اگر کریں گے تو پھر سرسری نہيں کریں گے



 تم ایک بار محبت سے پوچھ تو لیتے 
یہ کب کہا تھا کہ ہم بات ہی نہيں کریں گے
تو کیا یہ لکھا ہوا ہے کسی صحیفے میں 
کہ ٹھیک لوگ غلط شاعری نہيں کریں گے
یہ اور بات کہ ہم قتل کر دیے جائیں 
مگر یہ طے ہے کہ ہم خودکشی نہيں کریں گے
عمران عامی

Comments