میلاد کی رتیا دھوم یہ تھی اک راج دلارا آوت ہے

میلاد کی رتیا دھوم یہ تھی اک راج دلارا آوت ہے 
لولاک کا سہرا سر سوہت وہ احمد پیارا آوت ہے

حوروں نے کہا جب بسم اللہ، غلمان نے پکارا الا اللہ 
خود رب نے کہا ماشاءاللہ محبوب ہمارا آوت ہے

جبرئیل امین یہ کہتے چلے اے عرشیو! تمرے بھاگ جگے 
تعظیم کو سب ہو جاؤ کھڑے سردار تمہارا آوت ہے

یاسین کی چمک داتن میں طہ کا کرشمہ آنکھن میں 
والفجر کا جلوہ گالن میں وہ عرش کا تارا آوت ہے

ما زاغ کا کجلہ نین بھرے والشمس کا بٹنہ مکھ پہ ملے 
ہے میم کا گھونگھٹ سہرے تلے وہ رب کا سنوارا آوت ہے

دھرتی سے اٹھا آفاق چڑھا ممتاز یہ غل تھا چاروں طرف 
لو حق سے ملنے صل علی سردار ہمارا آوت ہے

مُمتاز حُسین

Comments