وطن سے محبت پر اشعار ، قومی شاعری
جذبہ حب الوطنی پر شاعری
۔۔۔۔
بیزار ہیں جو جذبہ حب الوطنی سے
وہ لوگ کسی سے بھی محبت نہیں کرتے
"احمد ندیم قاسمی"
بیزار ہیں جو جذبہ حب الوطنی سے
وہ لوگ کسی سے بھی محبت نہیں کرتے
"احمد ندیم قاسمی"
ہماری آنکھ میں جو خواب ہیں وہ سب وطن کے ہیں
یہاں جو گوہر نایاب ہیں وہ سب وطن کے ہیں
وطن کی آن پر قربان کرتے ہیں دل وجاں بھی
ہمارے پاس جو اسباب ہیں وہ سب وطن کے ہیں
کہیں امید کی کرنیں دلوں میں روشنی کردیں
کئی جذبے بہت نایاب ہیں وہ سب وطن کے ہیں
صبیحہ صبا
۔۔۔۔
انتخابِ آرزو ہیں فتح و نصرت کے چراغ
ہیں فروزاں خونِ دل سے ملک و ملت کے چراغ
(ساغر صدیقی)
۔۔۔۔
وطن کی آبرو پہ وہ ابھی بھی جان دے دیں گے
جنھیں کچھ لوگ اپنے دیس میں بدنام کرتے ہیں
جمیل اختر شفیق
۔۔۔
جس کے دانتوں میں مری قوم کے ریشے ہیں ابھی
وہی سفاک مرے دیس کا ہمدم کیوں ہو
(احمد ندیم قاسمی)
۔۔۔۔
فقط اِس جرم میں کہلائے گنہ گار کہ ہم
بہر ناموسِ وطن، جامہ تن مانگتے ہیں
لمحہ بھر کو تو لبھا جاتے ہیں نعرے، لیکن
ہم تو اے اہلِ وطن، دردِ وطن مانگتے ہیں
(احمد ندیم قاسمی)
....
دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت
میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی
لال چند فلک
۔۔
وطن کی خاک ذرا ایڑیاں رگڑنے دے
مجھے یقین ہے پانی یہیں سے نکلے گا
نامعلوم
۔۔۔
۔۔۔
ہم بھی ترے بیٹے ہیں ذرا دیکھ ہمیں بھی
اے خاک وطن تجھ سے شکایت نہیں کرتے
خورشید اکبر
۔۔۔۔۔
ہزاروں میل کی دوری سے ہم یہ کام کرتے ہیں
دعا اپنی ہر اک اپنے وطن کے نام کرتے ہیں
جمشید نور پوری
۔۔۔۔
نشاں یہی ہے زمانے میں زندہ قوموں کاکہ صبح شام بدلتی ہیں انکی تقدیریں
۔
علامہ اقبال
۔۔۔
اے خاک وطن اب تو وفاؤں کا صلا دے
میں ٹوٹتی سانسوں کی فصیلوں پہ کھڑا ہوں
جاوید اکرم فاروقی
۔۔۔۔۔
ہمارے ملک میں پھر سے کھلیں غنچے محبت کے
یہی میری دعا ہے اور یہی ارمان میرا ہے
ایم آر چشتی
۔۔۔۔
Nice
ReplyDeleteشکریہ
Deleteماشاءاللّٰه
ReplyDeleteبہت خوب کولیکشن کی ھے
شکریہ سر
Deleteاچھا ھے
ReplyDeleteفضول
ReplyDeleteBa Kamal Poetry
ReplyDeleteAnd My Best Poetry
Ham Zandagi Guzarthi hain Qoum Ki Mahabbat Main,
Warna Ham Kon Jantha Hain Nafrato K Bazar Main.
بہت خوبصورت اشعار مزید اچھے اور محبت بھری اشعار کا اضافہ کیا جائے
ReplyDeleteکمال کےشعرااورکمال کی شاعری
ReplyDeleteبہترین انتخاب
ReplyDeleteماشاءاللہ
ReplyDeleteWelcome to shair o shayari |Hindi Love Shayari | urdu shayari | Birthday Shayari In Hindi | Ramadan Mubarak | Shayari Love | Bewafa Shayari | Sms Shayari
ReplyDelete