میرا ہاتھ پکڑ لے پاگل جنگل ہے
میرا ہاتھ پکڑ لے پاگل جنگل ہے
جتنا بھی روشن ہے جنگل جنگل ہے
میں ہوں تم ہو بیلیں ، پیڑ پرندے ہیں
کتنے عرصے بعد مکمل جنگل ہے
مجھ میں کوئی گوشہ بھی آباد نہیں
جنگل ہے سرکار ! مسلسل جنگل یے
کیسے پار کریں گے مٹی کے پیکر
بادل ہے جل تھل ہے دلدل ، جنگل ہے
میری زیست مکمل وحشت ہے
لمحہ لمحہ صحرا پل پل جنگل ہے
عمیر نجمی
Comments
Post a Comment