در پہ آنے کو ہوں بے چین رسول عربی
در پہ آنے کو ہوں بے چین, رسول عربی
دیکھوں حرمین شریفین, رسول عربی
جلد بلوائیۓ سرکار , مجھے روضے پر
کب تلک ترسیں گے یہ نین, رسول عربی
چار سجدے میں کروں ایسے, مدینے آ کر
ہوں نصیب آپ کے قدمین , رسول عربی
ایک سجدہ ہی کروں چاہے , مدینے آ کر
ہوں نصیب آپ کے قدمین, رسول عربی
سر پہ رکھ لوں گا بڑے شوق,ادب ان کو
ہوں عطا گر مجھے نعلین , رسول عربی
دینا ڈھارس مجھے سرکار,لحد میں اس دم
آئیں جیسے ہی نکیرین , رسول عربی
دیجئے ایسی دعا آج , مجھے بھی آقا
ہوں دعا سے بھلے دارین , رسول عربی
چھوڑ کے در میں تمھارا,کروں فریاد کہاں
آپ ہیں سید کونین , رسول عربی
ہوں خطاکار چھپا لیجئے, کملی میں مجھے
واسطہ فاطمہ , حسنین , رسول عربی
جو بھی کچھ لکھتا ہے,کہتا ہے یہ عاصی خورشید
آپ ہی کی ہے عطا , دین رسول عربی
خورشید عالم خورشید
Comments
Post a Comment