شعر پر یوں تالیاں اچھی نہیں

شعر پر یوں تالیاں اچھی نہیں
یہ ظفر اقبالیاں اچھی نہیں

تنگ اور ننھے سے کوئے یار میں
اتنی چوڑی نالیاں اچھی  نہیں

بے وقوفوں کا بھی کہنا ہے یہی
 دو عدد گھر والیاں اچھی نہیں

فارسی آتی نہیں جن کو,  انھیں
فارسی میں گالیاں اچھی نہیں

اے چچا جی  عشق ثانی کے لیے
ینگ بچوں والیاں اچھی نہیں

ان میں ہیں زوجہ کی مخبر بھی عزیز
سب محلے والیاں اچھی نہیں

ڈاکٹر عزیز فیصل

Comments