عزیز فیصل مزاحیہ اشعار

 مزاحیہ قطعات
۔۔۔۔
1. ٹیلر
طیش میں ا کر لیا تھا اس سے ایسا انتقام 
بند کر دی میں نے اس ٹیلر کی ساری ٹیلری 
سوٹ میرا سی کے دینے سے کیا انکار تو 
میں چرا لایا ہوں اس کی ناپ والی ڈائری
۔۔۔
2. افطار پارٹی
توند بردار بھائی صاحب نے
 ہر اچھوتے طعام کو چھوا ہے
 ایک افطار پارٹی کے بعد
 اس کو معدے کا ہیمبرج ہوا ہے
۔۔۔۔
3. روزے کا آخری گھنٹہ
گزاروں کیسے میں روزے کا اخری گھنٹہ
 سکیم سوچ سمجھ کر یہ میں نے تاکی ہے
خدایا بھیج کوئی ایک آدھ سامع سا
 کہ روزہ کھلنے میں اک ادھ گھنٹہ باقی ہے
۔۔۔
4. بیلنس رویہ
کتنا بیلنس مرا رویہ ہے
اس کی ٹینشن بہت میں لیتا ہوں
ہاتھ تو چومتا ہوں ماں جی کے
سیلری اہلیہ کو دیتا ہوں
۔۔۔۔
5. نظامت مشاعرہ
پھیل کر بیٹھا ہوں صوفے پہ میں دائیں بائیں 
جگہ اک انچ بھی خالی سی کہاں چھوڑی ہے
 ناظم محفل شعری نے کہا روتے ہوئے
"" یہ مری عمر نظامت کے لیے تھوڑی ہے""
۔۔۔
6. غریب عاشق
بجا کہ دسویں محبت ہے تو مری جاناں
 تری قسم ہے میں اتنا بھی عشق باز نہیں
 تری یہ روز کی فرمائشیں بجا لیکن
 غریب سا ہوں میں عاشق، ملک ریاض نہیں

Comments