تن پیس سرمہ کر کے بسا تجھ نین میں جا

تن پیس سرمہ کر کے بسا تجھ نین میں جا
ہو بوئے گل بسا ہوں ترے پیرہن میں جا
ہر تار میں زُلف کی تری سیر جا کروں
باد صبا کا ساتھ لیا ہوں چمن میں جا
آتش نے تجھ جمال کے جلوے کوں دیکھ کر
کیتی ہے زندگی کوں اپس کی کفن میں جا
جگ میں جو اعتبار نہ پایا ترے نزیک
ہوکر خجل سُرج نے لیا ہے گگن میں جا
مانند خوں عقیق، ولیؔ گل کے بہہ چلے
شہرت مرے انجھوں کی پڑے جب یمن میں جا
ولی دکنی

Comments