وہ نہ جانے گیا کدھر تنہا

وہ نہ جانے گیا کدھر تنہا 
ہو گئی ساری رہ گزر تنہا 
لوگ بیٹھے ہیں ہر طرف میرے
ان میں بیٹھا ہوں میں مگر تنہا
مجھ کو دیکھو تو ایسے لگتا ہے
جیسے صحرا میں ہو شجر تنہا
 مرغوب حسین طاہر

Comments