ابو از گلزار

"ابّوُ!"
گلزار
بہت کچھ ہے جو کہنا رہ گیا ہے آپ سے،
ہوتے تو کہتا ۔۔۔۔
بہت مایوُس تھے مجھ سے، کہ مِری شاعری
لے ڈوُبے گی مجھ کو
ابھی تک تیر رھا ہوں میں، ابّوُ!
مگر ساحل پہ آنے کی تمنا بھی نہیں اب
مجھے معلوم ہے کہ آپ ساحل چھوڑ کر اب
جا چُکے ہیں
گلزار

Comments