باخدا اب تو مجھے کوئی تمنا ہی نہیں

شمیم باخدا اب تو مجھے کوئی تمنا ہی نہیں
پھر یہ کیا بات ہے یہ دل کہیں لگتا ہی نہیں
صرف چہرے کی اداسی سے بھر آئے آنسو
دل کا عالم تو ابھی آپ نے دیکھا ہی نہیں
وہ کرم کرتےہیں یا ہم پہ ستم کرتے ہیں
اس نظر سے انہیں ہم نے کبھی دیکھا ہی نہیں
دوست کو دوست سمجھنا تو ہے اک بات شمیمؔ
ہم نے دشمن کو دشمن کبھی سمجھا ہی نہیں

شمیم جے پوری

Comments