اظہار

"اظہار"
پتھر کی طرح اگر میں چُپ ہوُں
تو یہ نہ سمجھ کہ میری ہستی
بیگانہء شعلہء وفا ہے
تحقیر سے یوں نہ دیکھ مجھ کو
اے سنگ تراش! تیرا تیشہ
ممکن ہے کہ ضربِ اولیں سے
پہچان سکے کہ میرے دل میں
جو آگ تِرے لیے دبی ہے
وہ آگ ہی میری زندگی ہے

"احمد فراز"

Comments