منتخب اشعار

میں محبت ہوں، مجھے آتا ہے نفرت کا علاج
تم ہر اک شخص کے سینے میں مرا دل رکھ دو​
(عاصی کرنالی)

ہر صبح ِانتظار سے شام ِملال تک
لگتا ہے وقت حد ِازل پر رکا ہوا
اور رات بھی قیامت ِصغرٰی سے کم نہیں
دل میں ہے ایک یاد کا خنجر گڑا ہوا
ثمینہ راجا

ﮐﯿﺎ ﺗﮑﻠّﻒ ﮐﺮﯾﮟ ، ﯾﮧ ﮐﮩﻨﮯ ﻣﯿﮟ 
ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﺧﻮﺵ ہے ، ہم ﺍُﺱ ﺳﮯ ﺟﻠﺘﮯ ہیں
جون ایلیا

کون بدن سے آگے دیکھے عورت کو 
سب کی آنکھیں گروی ہیں اس نگری میں 
(حمیدہ شاہین)

آنکھیں بھی دھڑکنوں کی زباں بولنےلگیں
اوجھل ہوا وہ شخص تو ، کہرام مچ گیا
سلیم طاہر

ہم نے کیا کیا نہ ترے عشق میں محبوب کیا
صبرِ ایّوب کیا، گریہِِ یعقوب کیا
(شیخ مضمونؔ)​
-----
میں اپنے بچپنے میں چھو نہ پایا جن کھلونوں کو 
اُنہی کے واسطے اب میرا بیٹا بھی مچلتا ہے
تنویر سپرا

Comments