وسیم بریلوی کے اشعار

شرٍافتوں کو زمانے میں محترم کردے
میرے خدا میری آنکھوں کا بوجھ کم کردے
(وسیم بریلوی)
۔۔
ذرا لڑنے کی دل میں ٹھان لی
تو بڑا خطرہ ذرا سا ہوگیا ہے
بڑھی تو ہے گلی کوچوں کی رونق
مگر انسان تنہا ہو گیا ہے
وسیم بریلوی

گونگی زمین تڑپی تڑپتی رہی مگر
بادل نے اپنی پیاس بجھا کر ہی دم لیا
مجھے اس پار اترجانے کی جلدی کچھ ایسی تھی
کہ جو کشتی ملی اس پر بھروسہ کرلیا میں نے
وسیم بریلوی

Comments