آنے والے کل کا دکھ

"آنے والے کل کا دکھ "

میری نظر میں ابهر رہا ہے
وہ ایک لمحہ
کہ جب کسی کی حسین زلفوں کی نرم چهاوں میں آنکھیں موندے گئے دنوں کا خیال کر کے
تم ایک لمحے کو کهو سے جاو گے
اور شاید
نہ چاہ کر بهی اداس ہو گے
تو کوئی شیریں نوا یہ پوچهے گی
میری جان تم کو کیا ہوا ہے
یہ کس تصور میں کهو گئے ہو
تمہارے ہونٹوں پہ صبح کی اولین کرن کی طرح سے ابهرے گی مسکراہٹ

تم اس کے رخسار تهپتها کر کہو گے اس سے

میں ایک لڑکی کو سوچتا ہوں
عجیب لڑکی تھی کتنی پاگل

تمهاری ساتھی کی خوبصورت جبیں پہ کوئی شکن پڑے گی تو تم بڑے پیار سے ہنسو گے
کہو گے اس سے
ارے وہ لڑکی
وہ میرے جذبات کی حماقت
وہ اس قدر بے وقوف لڑکی

میرے لیے کب کی مر چکی ہے

Comments