وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ھوئے


وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ھوئے
رو پڑا وہ آپ ، مجھ کو حوصلہ دیتے ھوئے

اس سے کب دیکھی گئ تھی میرے رخ کی مردنی
پھیر لیتا تھا وہ منہ ، مجھ کو دوا دیتے 

خواب بے تعبیر سی سوچیں مرے کس کام کی؟
سوچتا اتنا تو ، وہ دست عطا دیتے ھوئے

بے زبانی بخش دی خود احتسابی نے مجھے
ہونٹ سل جاتے ہیں دنیا کو گلہ دیتے ھوئے

اپنی رہ مسدود کر دے گا یہی بڑھتا ہجوم
یہ نہ سوچا ہر کسی کو راستہ دیتے ھوئے

وہ ہمیں جب تک نظر آتا رہا ، تکتے رہے
گیلی آنکھوں ، اکھڑے لفظوں سے دعا دیتے ھوئے

بے اماں تھا آپ لیکن یہ معجزہ ہے ریاض
ہالہء شفقت تھا اس کو آسرا دیتے ھوئے


ریاض مجید

Comments

  1. join group
    دین دنیا اور شعور

    https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2446786592235925&id=100007138248039

    ReplyDelete
  2. ماشاءاللہ بہت خوب شاندار کلام

    ReplyDelete

Post a Comment