تم نغمہ ماہ ہو انجم ہو تم سوز تمنا کیا جانو

تم نغمہِ ماہ ہو ، انجم ہو ، تم سوزِ تمنا کیا جانو
تم دردِ محبت کیا سمجھو ، تم دل کا تڑپنا کیا جانو

سو بار اگر تم روٹھ گئے ، ہم تم کو منا ہی لیتے تھے
ایک بار اگر ہم روٹھ گئے ، تم ہم کو منانا کیا جانو

تخریبِ محبت آسان ہے ، تعمیرِ محبت مشکل ہے
تم آگ لگانا سیکھ گئے ، تم آگ بجھانا کیا جانو

تم دور کھڑے دیکھا کیئے ، اور ڈوبنے والے ڈوب گئے
ساحل کو تم منزل سمجھے ، تم لذتِ دریا کیا جانو ​

رضی اختر شوق

Comments