تو نے کیا قندیل جلا دی شہزادی

‎تو نے کیا قندیل جلا دی شہزادی
‎سرخ ہوئی جاتی ہے وادی شہزادی
‎شیش محل کو صاف کیا ترے کہنے پر
‎آئنوں سے گرد ہٹا دی شہزادی
‎اب تو خواب کدے سے باہر پاؤں رکھ
‎لوٹ گئے ہیں سب فریادی شہزادی
‎تیرے ہی کہنے پر ایک سپاہی نے
‎اپنے گھر کو آگ لگا دی شہزادی
‎میں تیرے دشمن لشکر کا شہزادہ
‎کیسے ممکن ہے یہ شادی شہزادی

تہذیب حافی

Comments