اس مسجد کے ساتھ ہے پیغمبر کا مزار
اس مسجد کے ساتھ ہے پیغمبر کا مزار
اس مسجد کو بم سے اڑانا واجب ہے
اس کا مسلک میرے مسلک سے ہے جدا
اس کافر کو زندہ جلانا واجب ہے
میں نے مال کمایا فضل ربی سے
میرے لیے عمرے پر جانا واجب ہے
اندر کا بت خانہ کس نے دیکھا ہے
سامنے والا چرچ گرانا واجب ہے
سب پر کیسے میری عبادت ظاہر ہو
ماتھے پر اک داغ لگانا واجب ہے
لوگوں کا کیا ؟ لوگ تو مرتے رہتے ہیں
ہر حالت میں عید منانا واجب ہے
امام عارف
Comments
Post a Comment