صد شکر تم سے حق کی اطاعت کا در کھلا

صد شکر تم سے حق کی اطاعت کا در کھلا
صد شکر تم سے رب کی عنایت کا در کھلا
صد شکر تم سے ظلم_و_ستم کی بجھی ھے آگ
صد شکر ھم پر پیار،محبت کا در کھلا
صد شکر تم نے ھم کو سکھائ ھے بندگی
صد شکر ھم پر رنگ_حقیقت کا در کھلا
صد شکر ترے دامن_رحمت میں آ گۓ
صد شکر عاصیوں پر ندامت کا در کھلا
صد شکر تم نے موڑ دیا زندگی کا رخ
صد شکر ھم پر خوف_قیامت کا در کھلا
صد شکر تم سے فکر_ رسا کو ملی ضیا
صد شکر مجھ پہ فہم_و_فراستہ کا در کھلا
صد شکر تم سے حشر کا کافور ڈر ھوا
صد شکر مجھ پر تیری شفاعت کا در کھلا

حکیم خان حکیم

Comments