اچھلتا ہے بانسوں جگر مام دينا

اچھلتا ہے بانسوں جگر مام دينا
کہ جب سے لڑی ہے نظر مام دينا

کسی نے يہ ماری ہے ٹر مام دينا
کہ گھر ميں پکے ہيں مٹر مام دينا

دبانا ميری پنڈليوں کو
کہ ان ميں ہے سوز جگر مام دينا

کميٹی سے کہہ دو کے چھڑ کائو کرے
کہ آئے گا وہ ميرے گھر مام دينا

کوئی سيٹ جنت ميں خالی نہيں ہے
تو جلدی سے دوزخ ميں وڑ مام دينا

امام دین گجراتی

Comments