بیٹھے بیٹھے اچنڑ چیتے نویں پسوڑی پڑ سکتی ہے
بیٹھے بیٹھے اَچَنڑ چیتے نویں پسوڑی پڑ سکتی ہے
کالے بھونڈ کی خیر ہےلیکن شہد کی مکھی لڑ سکتی ہے
اس کی بیگم کافی زندہ دل ہے اور خوش ہو کر اک دم
چنگے موڈ میں ہسدے ہسدے دو تین سینڈل جڑ سکتی ہے
بیوی ایسا گورکھ دھندا ہے جو پلّے پڑ نہیں سکتا
کل جس بات پہ خوش تھی اَج وہ اُوسےای گل پر لڑ سکتی ہے
زوجہ ماجدہ وہ جاسُوس ہے جو دو منْٹ کے اندر اندر
دِل کی سَتوِیں تہہ کے اندر بیٹھی گل کو پھڑ سکتی ہے
خالد مسعود

Comments
Post a Comment