محبت جن سے کرتے ہیں

محبت جن سے کرتے ہیں(نظم)

محبت جن سے کرتے ہیں
محبت جو بھی کرتے ہیں
سبھی انسان ہوتے ہیں
اگر انسان سے کوٸی خطا ہو جاۓ تو اس کو
کٹہرے میں کھڑا کرتے نہیں ہیں
اس کی آنکھیں چوم کر تنبیہ کرتے ہیں
کہ پھر ایسا نہیں کرنا
کہ پھر ایسا نہیں کرنا

ڈاکٹر محمد کامران

Comments