جیسا جسے چاہا کبھی ویسا نہیں ہوتا

جیسا جسے چاہا کبھی ویسا نہیں ہوتا
دنیا میں کوئی شخص بھی ایسا نہیں ہوتا

ملنے کو تو ملتے ہیں بہت لوگ جہاں میں
پر ان میں کوئی بھی ترے جیسا نہیں ہوتا

دولت میں کبھی پیار کو تولا نہیں جاتا
معیار ِمحبت کبھی پیسہ نہیں ہوتا

جینے کا مزا لیتے ہیں یوں تو سبھی یاں
لیکن یہ مزا پیار کی شے سا نہیں ہوتا

اک بار ہی ہوتا ہے حسن پیار کسی سے
یہ پیار کا نشہ کبھی مَے سا نہیں ہوتا

حسن رضوی

Comments