ایسا بھی نہیں ہے کہ مجھے پیار نہیں ہے

ایسا بھی نہیں ہے کہ مجھے پیار نہیں ہے
لیکن مجھے اس بات پہ اِصرار نہیں ہے
میں نے یہ غزل موجِ صبا تجھ پہ کہی ہے
حالانکہ مجھے تجھ سے سروکار نہیں ہے
اُس شخص کی آنکھیں مجھے سونے نہیں دیتیں
دل جس کی محبت میں گرفتار نہیں ہے
ڈاکٹر محمد کامران

Comments