میرے اچھے دِنوں کی آشنا تھی​


ہمارے شوق کی یہ اِنتہا تھی​


قدم رکھا کہ منِزل راستہ تھی​
کبھی جو خواب تھا، وہ پا لیا ہے​
مگر جو کھو گئی وہ چیز کیا تھی​
جسے چُھو لوں میں وہ ہو جائے سونا​
تجھے دیکھا تو جانا بددُعا تھی​
محبت مر گئی مجھ کو بھی غم ہے​
میرے اچھے دِنوں کی آشنا تھی​
میں بچپن میں کھلونے توڑتا تھا​
میرے انجام کی وہ ابتداء تھی​
مریضِ خواب کو تو اب شفا ہے​
مگر دنیا بڑی کڑوی دوَا تھی​
بچھڑ کر ڈار سے بن بن پھرا وہ​
ہرن کو اپنی کستوری سزا تھی​
جاوید اختر​

Comments