تنویر سپرا چند منتخب اشعار



مزدور ہوں محنت کا صلہ مانگ رہا ہوں
حق دیجئے خیرات نہیں چاہیے مجھے 
.۔۔۔۔
رات کی شفٹ چلا کر مجھ کو خوابوں سے محروم کیا
میرے آجر نے میری فطرت پر ڈاکہ ڈالا ہے

۔۔۔۔
دن بھر تو بچوں کی خاطر میں مزدوری کرتا ہوں
رات کو اپنی غیر مکمل غزلیں پوری کرتا ہوں
آج بھی سپرا اسکی خوشبو مل مالک لے جاتا ہے
میں لوہے کی ناف سے پیدا جو کستوری کرتا ہوں
.
تنویر سپرا

Comments