نعتیہ اشعار ، قاری اخلاق احمد فتح پوری
کاش مل جائے گھر مدینے میں
میں رہوں عمر بھر مدینے میں
۔۔۔
چاند سورج سے الگ میں نے ضیأ مانگی ہے
یعنی خاکِ درِ محبوبِ خدا مانگی ہے
۔۔۔
اُس کا سب کچھ ہو گیا جو ہو گیا سرکار کا
تاج داری بانٹتا ہے ہر گدا سرکار کا
۔۔۔
پھر مدینے کی یاد آئی ہے
بزم دل پھر سے جگمگائی ہے
۔۔۔
یا رب تمام خلق کی اُلفت نکال دے
سینے میں الفتِ شہِ ابرار ڈال دے
۔۔۔
قصہ ہی جانفزا ہے معراج مصطفی کا
ہر سمت تذکرہ ہے معراج مصطفی کا
۔۔۔
عالم کی ابتدا ہے محمد ﷺ کے نام سے
عالم کی انتہا ہے محمد ﷺ کے نام سے
قاری اخلاق احمد فتح پوری
Comments
Post a Comment