درد بھری حیرانی ہے

درد بھری حیرانی ہے
شام کی رنگت دھانی ہے
کاجل اُس کی آنکھوں میں
میری آنکھ میں پانی ہے
دشت میں جا کے دیکھا ہے
چاروں اور کہانی ہے
دل کی باتیں سنتا ہوں
یہ میری نادانی ہے
ہجر بھرے اِس منظر پہ
یاد کی چادر تانی ہے
چاند کو میں نے رات ڈھلے
دل کی بات سنانی ہے
جینا مشکل لگتا ہے
مرنے میں آسانی ہے

مبشر سعید

Comments