چرا سکتا نہیں تو خواب میرے

چرا سکتا نہیں تو خواب میرے
ابھی مضبوط ہیں اعصاب میرے
مرا پختون خواہ کشمیر گلگت
سدا خطے رہیں شاداب میرے
ہے جب تک یہ جہاں زندہ رہیں گے
بلوچستان سندھ پنجاب میرے

احمد عطاء اللہ

Comments