تری شان بوترابی،میرا ذوق خاکبازی

تری شان بوترابی،میرا ذوق خاکبازی
ترے آستاں پہ لاۓ مجھے تیری دل نوازی
میں نکل گیا خرد سے میں جنون باخبر ہوں
میری زد میں لامکاں ہے میراکام شاہبازی
تو ہے ساقی زمانہ میں ہوں رند جاودانہ
ہو عطا مۓشبانہ کے جھکے تیرانمازی
تیرے نقش پا کا سجدہ میری بندگی کا حاصل
اسی بندگی سے رومیؔ اسی بندگی سے رازیؔ
تیری یاد کا ولی ہوں کے میں واصف علی ہوں
نہ خفی ہوں نے جلی ہوں،میں ہوں حرف بے نیازی
کلام : واصف علی واصفؔ

Comments